(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ دہشت گرد تنظیم نہیں، حماس اپنے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔
ترک وزیرخارجہ نے اسرائیل کی جانب سے ایردوآن رجیم تل ابیب پرحملوں کی منصوبہ بندی کرنےوالوں کو اپنے ہاں پناہ دے رہا ہے ، حماس اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور ترکی اس کے ارکان اور رہ نماؤں کو اپنی سرزمین میں پناہ دے رہا ہے جیسے بیانات پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ترکی کو تل ابیب کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دینے کی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، تُرکی اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ترکی اسرائیل کے الزامات کو سختی سے رد کرتا ہے اور یہ واضح کررہا ہے کہ ترکی کو اسرائیل یا کسی دوسرے ملک کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی اکثریت حماس کو دہشت گرد نہیں سمجھتی۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حماس قومی دھارے میں رہتے ہوئے فلسطینی کی آزادی کی جدو جہد کررہی ہے، ترکی حماس کی حمایت جاری رکھے گا۔