• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

‘تحریک انتفاضہ’ نے مسئلہ فلسطین کو پھر سے زندہ کردیا:الزھار

ہفتہ 31-10-2015
in حماس
0
AlAzhar
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کےمرکزہ رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے پوری فلسطینی قوم سےاسرائیلی مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ القدس میں بھرپور حصہ لینے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انتفاضہ کسی ایک فلسطینی کی نہیں بلکہ یہ پوری فلسطینی قوم کی تحریک ہے۔ تمام فلسطینی قوتیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے تحریک انتفاضہ کو کامیاب بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس رہ نما نے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انتفاضہ القدس نے مسئلہ فلسطین کو ایک بارپھر عالمی سطح پر نمایاں کردیا ہے۔ پچھلے دو عشروں سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے نام نہاد مذاکرات نے فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کو دبا دیا تھا مگر بیت المقدس اور غرب اردن میں اٹھنے والی حالیہ تحریک نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ تحریک انتفاضہ میں فلسطینی قوم کے نوجوانوں نے اپنا خون پیش کرکے قبلہ اول کی تقسیم کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ صہیونی ریاست قبلہ اوّل کو فلسطینیوں اور یہودیوں میں تقسیم کرنے سے باز آئی ہے مگر امریکی سازش کے تحت قبلہ اول میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں کو بھی داخلے کا موقع مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انتفاضہ تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل کے سرکاری اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ تحریک انتفاضہ کے خوف سے 80 فی صد صہیونی گھروں میں دبک کررہ گئے ہیں۔ صہیونی غاصبوں پر فلسطینیوں کا رعب ہی کافی ہے۔ یہ تحریک کی کامیابی اور اس کے ثمرات کا واضح ثبوت ہے۔

ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے ختم ہونے کی پیشن گوئی کوئی نہیں کرسکتا ہے۔ انشاء اللہ یہ تحریک اس وقت ہی ختم ہوگی جب فلسطینی قوم کو آزادی نصیب ہوگی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.