(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے شہید فلسطینی بچے کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اسے ایک سوچا سمجھا اور ماورائے عدالت قتل قرار یا ہے۔
جمعہ کے روز قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچے علی ایمن نصر ابو علیا کی شہادت پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری بیان میں اس کو سوچی سمجھتی نسل کشی قراردیا گیاہے ، شہید بچے کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے عزم کو کمزور اور حوصلوں کو پست کرنے کیلئے صیہونی ریاست فلسطینی بچوں کا قتل عام کررہی ہے تاہم صیہونی مظالم فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں اور دیگر قومی قوتوں کی طرف سے صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچے کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔