• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 29 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بزدل صہیونی فوجیوں نے نہتے حماس رہ نما کوگولیوں سے بھون ڈالا

بدھ 10-06-2015
in حماس
0
plf un-armed
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین میں نماز فجرکی ادائی کے بعد مسجد سے باہرنکلتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق درندہ صفت اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے شمال میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے بہانے چھاپہ مارا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران مشتعل شہری اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور ان پر اشک آور گیس پھینکی۔ اسی دوران مہاجر کیمپ کی ایک مسجد سے حماس رہ نما 23 سالہ عزالدین ولید بن غرہ نماز فجر کی ادائی کے بعد باہر آ رہے تھے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان پرگولیاں کی بوچھاڑ کردی۔ کئی گولیاں شہید کے سینے سے پار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی جام شہادت نوش کرگئے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکو بتایا کہ عزالدین بنی غرہ کی شہادت کے بعد جنین سمیت کئی دوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ولید بنی غرہ شہادت کے بعد صرف دس منٹ تک موت وحیات کی کشمکش میں رہے تاہم اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی جام شہادت نوش کرگئے۔

عزالدین بنی غرہ اسرائیلی فوج کو مطلوب نہیں تھے اور نہ ہی ان پرکسی قسم کی مزاحمتی کارروائی کا الزام عاید کیا تھا۔ بزدل صہیونی فوجیوں نے بنی غرہ کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ نہتے تھے اور مسجد میں نماز فجر کی ادائی کے بعد باہر آ رہے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ”فیس بک” کے صفحے پرشہادت کی موت پانے کی آرزو کا اظہار کیا تھا۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے بزدل صہیونی فوج کےحملے میں ایک نہتے کارکن کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور مںظم ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.