رپورٹ کے مطابق حماس رہ ہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بئر سبع کی کارروائی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انتفاضہ القدس ایک نئے انداز میں نہایت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ تحریک ایک ایسے مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں سے اس کی واپسی ممکن نہیں ہے۔ تحریک انتفاضہ ایک مضبوط قوت بن کرصہیونی دشمن پر برس رہی ہے۔
عزت الرشق کاکہنا تھا کہ نیتن یاھو، اس کی کابینہ، فوج اور انتہا پسند یہودی جتھے مل کر بھی فلسطینیوں کی تحریک کو کچل نہیں سکتے۔ صہیونی دشمن کو اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بئر سبع کے واقعے نے فلسطینی تحریک مزاحمت کے سامنے نیا راستہکھول دیا ہے۔ صہیونی فوج طاقت کا جتنا مرضی استعمال کرلے وہ تحریک انتفاضہ کو رول بیک نہیں کرسکتی۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین کےبئر سبع شہر میں ایک بس اسٹیشن پرمزاحمتی کارروائی کے نتیجے میں ایک یہودی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔