• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

آزادی کی منزل قریب ہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا:ھنیہ

بدھ 09-12-2015
in حماس
0
Ismail Haniya 01
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدراور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی قربانیوں سے آزادی کی منزل بہت قریب آگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہدائے آزادی کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ فلسطینی شہداء کا لہو بھی جلد رنگ لائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی انس حمد کے والد الشیخ بسام حماد سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم فدائی نوجوانوں، شہیدوں اور غازیوں کی قوم ہے اور شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم اپنے شہداء کے خون کا ثمر پائیں گے اور آزاد فضائوں میں سانس لیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان رام اللہ کے مشرقی قصبے سلواد میں جام شہادت نوش کرگیا تھا۔ شہادت سے قبل فلسطینی نوجوان نے دو اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑی تلے کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

یکم اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری مزاحمتی کارروائیوں میں پچیس یہودی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک سو بیس کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.