• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

انتخابی عمل چھ ماہ میں مکمل ہونے پر ہم شراکت کو مستحکم کرنےکو تیار ہیں، حماس

پیر 04-01-2021
in پی ایل او, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
انتخابی عمل چھ ماہ میں مکمل ہونے پر ہم شراکت کو مستحکم کرنےکو تیار ہیں، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ایک قومی کونسل  کے قیام کی تجاویز دی گئی ہیں جس کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم فلسطینی عوام کے لیےمتحدہ  جدوجہد کی اس حکمت عملی  کی کامیابی کی صورت میں ایک نیا آغاز ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز  اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی  صدرمحمود عباس کو  تمام فلسطینی جماعتوں کی مکمل متناسب نمائندگی ، قانون سازی اور صدارتی  عہدے کیلئے جمہوری انتخابات کے ذریعے قومی اتحاد کا حصول ، اور یکجہتی اور باہمی انحصار کے ساتھ ایک قومی کونسل  کے قیام کی تجاویز دی گئی ہیں جس کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم فلسطینی عوام کے لیےمتحدہ  جدوجہد کی اس حکمت عملی  کی کامیابی کی صورت میں ایک نیا آغاز ہوگا ۔

اسماعیل ہنیہ نےکہا کہ ہم تمام فلسطینی جماعتوں کی نمائندگی کے ساتھ جدوجہد کی حکمت عملی پر اتفاق  کرتے ہیں اور جلد از جلد بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے عوام کے حقوق کے تحفظ کی بنیادکو یقینی بناتے ہوئے قبضے کے خلاف مزاحمت کو تیز کیا جاسکے اس کے لیے جمہوری،آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل چھ ماہ کے اندر مکمل  ہونا چاہئے۔

انہوں نے تحریک فتاح کے ساتھ قومی مفاہمت کے حوالے سے کیے گئے پچھلے دوروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مفاہمت کا راستہ جوگزشتہ سال جولائی  میں  شروع کیا گیا تھا وہ ختم نہیں ہوا تھا بات چیت سے مفاہمت کی یہ کوششیں جاری رکھی گئیں تاہم ہم نے فلسطینی دھڑوں کے تمام جنرل سکریٹریوں کو پیغامات بھیجے  جن کے  مثبت جوابات موصول ہوئے۔

انہوں نے  مزیدکہا  کہ فاتح  تحریک اور باقی فلسطینی دھڑوں  کے ساتھ  مصر ، قطر ، ترکی ، روس اور دیگر کی سربراہی میں برادرانہ اور دوست ممالک کے ساتھ فلسطینی کاز پر کامیاب ڈائیلاگ کا آغاز کیا گیا تاہم قاہرہ میں آخری نشست میں انتخابات سے متعلق  سیاسی دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی  یا باہمی انحصار کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں رکاوٹیں آئیں  اور بہت سے دھڑوں  کی جانب سے شراکت کے اصول پر پورے فلسطینی سیاسی نظام کی تشکیل نو  اور انتخابات میں ہم آہنگی پر زور دیا  البتہ  یہ سلسلہ رکا نہیں اور تحریک حماس نے فلسطینیوں کے داخلی مذاکرات کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے  امریکی صدر کی پیش کردہ صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لیےمشترکہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کو  ایک سمت میں لانے کے لیے تمام سیاسی دھڑوں کے اتحاد کو مضبوط کر نے کی  ضرورت پر حکمت عملی  اختیار کی اور صہیونی ریاست سے  الحاق کے منصوبے  کے خلاف  بیت المقدس کو صہیونی  قبضے سے چھڑانے کی متحدہ  کوششوں کی ضرورت  کو یقینی بناتے ہوئے مزاکرات کو  کامیابی کی اس  نہج تک پہنچا جہاں قومی معاہدوں کے ذریعے  ہماری عوام کے لیےقبضے کے خلاف  ایک نیا آغاز ہوگا۔

ہنیہ نے کہا کہ ہم ایک حقیقی اور تیز کامیابی کے منتظر ہیں ، اور صدارتی فرمانوں کے اجراء جو انتخابات کی تاریخوں کا تعین کرتے ہیں  کے منتظر ہیں ، تاکہ اس کے بعد ہم ان صدارتی اور قانون ساز انتخابات اور قومی کونسل سے متعلق تمام تفصیلات اور طریقہ کار پر اتفاق رائے کے لئے براہ راست سیاسی جماعتوں  سے بات چیت کا ایک مرکز رکھیں  تاہم ہم  آپس کے اتحاد اور صہیونی  خاتمے کے لئے پرعزم ہیں جس کا مقصد   فلسطینی عوام کی آزادی  کا حصول ہے۔

Tags: اسلامی تحریک حماساسماعیل ہنیہصدر محمود عباسفاتح تحریکمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.