(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر جدو جہد کرنے والی جماعت ہے جو انتخابات اور رائے عامہ پر یقین اور فلسطینی قوم کے ہر فیصلے کا احترام کرتی ہے۔
فلسطین کی مزاحتمی تحریک ‘حماس’ کے غزہ کیلئے مقرر صدر یحییٰ السنوار نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائدوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے غزہ میں فلسطین الیکشن کمیشن کے وفد کو خوش آمدید کہا ہم فلسطینی قوم کی بقاء کے ہر فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی رائے کا مکمل احترام اور ان کے فیصلوں کو قبول کرتے ہوئے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بالکل تیار ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کی رائے کے احترام پر کسی صورت اختلاف نہیں ہے ۔