• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی۔ صہیونی دباؤ کے باوجود قومی مفاہمت کامیاب بنائی: ھنیہ

ہفتہ 31-05-2014
in حماس
0
plf pressure
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے مرکزی رہ نما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں بعض امور پر حماس اور الفتح کے درمیان معمولی نوعیت کے اختلافات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فلسطین میں قومی مفاہمت کو ناکام بنانے کی سازشیں کرتے رہے ہیں لیکن فلسطینیوں نے صہیونی۔ امریکی گٹھ جوڑ کے تحت ہونے والی سازشوں کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالا ت کا اظہار جمعہ کے اجتماع اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت کے متنازعہ ایشوز پر حماس اور الفتح  کی قیادت کا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر رابطہ ہے اور ہم اختلافی مسائل کے حل میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی تمام جماعتیں قومی مفامت کی قیمت کو جانتی ہیں۔ اس لیے اس موقع کو کسی صورت میں ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطین میں وجود میں آنے والی قومی حکومت عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے، جس میں تمام فلسطینی قومی دھڑوں کو ان کی حیثیت کے مطابق نمائندگی دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو پریشان ہونے اور قومی مفاہمت کے تحت بننے والی حکومت کے حوالے سے خدشات ظاہر کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ ہم ماضی کے ناکام تجربات کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.