• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی وزیرخارجہ نے حماس پر پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دے دی

جمعہ 30-10-2015
in حماس
0
Hamas Kerry
0
SHARES
0
VIEWS

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے فلسطین کی موثر سیاسی اور مذہبی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” پر پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیل نوازی کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے جان کیری کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز امریکی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل پرحملوں اور یہودیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں حماس ملوث ہے۔ امریکا حماس پر پابندیاں عاید کرنے پرغور کررہا ہے۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے جان کیری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے منظم جرائم کی پردہ پوشی کرتے ہوئے نہ صرف مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں بلکہ انہوں نے حماس پر پابندیوں کی دھمکی دے کر "انسانیت” دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ جان کیری کے بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ صرف فلسطینیوں ہی کے نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے خلاف ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ حماس پر پابندیوں کی دھمکی دے کر ایک ظالم اور سفاک ریاست کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور اپنے دفاع کے لیے جاری تحریک انتفاضہ پر جان کیری جیسے اسرائیل نواز عناصر کے بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ حماس پرپابندیوں کی دھمکی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ امریکا نے عملا حماس پر پابندیاں ہی عاید کر رکھی ہیں مگر فلسطینی قوم نے آج تک امریکی پابندیوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر مارا ہے۔

ترجمان نے جان کیری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ متنازع بیان بازی سے گریز کریں، جو حماس کا دشمن ہوگا وہ تمام عرب اور مسلمان ممالک کا دشمن سمجھا جائے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineامریکی وزیرخارجہ نے حماس پر پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دے دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.