• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکا کی طرف سے القدس کے فلسطینیوں کوغیرقانونی قرار دینا اشتعال انگیزی ہے، حماس

ہفتہ 14-03-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکا کی طرف سے القدس کے فلسطینیوں کوغیرقانونی قرار دینا اشتعال انگیزی ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل بیت المقدس کی تاریخی اور اس کی تہذیب وثقافت کومسخ کرنے کے لیے فلسطینی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر صہیونیوں اور امریکیوں‌کی یہ چال کامیاب نہیں ہوگی۔

امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کےفلسطینی باشندوں کوقابض صیہونی ریاست اسرائیل کے غیرآئینی باشندے قرار دینے کے اشتعال انگیز بیان پر فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی وزارت خارجہ کے اس تازہ موقف کو فلسطینی قوم کے خلاف ایک نیا سیاسی جرم قرار دیا ہے ، حماس کی جانب سے امریکا کی طرف سے القدس کے فلسطینی باشندوں کو اسرائیل کے غیرقانونی باشندے قرار دینے کا اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیان فلسطینیوں کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی ہے۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل بیت المقدس کی تاریخی اور اس کی تہذیب وثقافت کومسخ کرنے کے لیے فلسطینی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر صہیونیوں اور امریکیوں‌کی یہ چال کامیاب نہیں ہوگی، انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اور اسرائیل القدس کے تاریخی تشخص کو پامال کرنےکےلیے مذموم اقدامات کرہے ہیں، مگر صہیونی اور امریکی مل کر بھی اپنی مجرمانہ سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

واضح  رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں مشرقی بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو اسرائیلی ریاست کے غیرقانونی باشندے قرار دیا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے القدس کے فلسطینی باشندوں کو عرب باشندے یا اسرائیل کے غیرآئینی باشندے قرار دیا ہے۔

Tags: القدسامریکی سازشترجمان حماسحازم قاسمحماسقابض صیہونی ریاستمزاحمتی تحریک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.