مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کیرولینا میں تین مسلمانوں کا قتل نسل پرستانہ فعل ہے۔
انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کی خونی واردات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور مسلمان شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ برطانوی اخبار "انڈی پنڈنٹ” کی رپورٹ کے مطابق تین مسلمانوں کو مشرقی امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق پولیس کو شامی نژاد 23 سالہ شادی برکات، اس کی 21 سالہ بیوی اور یسر محمد ابو صالحہ اور اس کی ہمشیرہ 19 سالہ رزان کی میتیں شمالی کیرولینا کی یونیورسٹی کے ایک آڈیٹوریم کے قریب سے ملیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین