• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امارات اسرائیل کی ساکھ بنانےکی ناکام کوشش کر رہاہے۔ مشیر المصری

بدھ 02-09-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
امارات اسرائیل کی ساکھ بنانےکی ناکام کوشش کر رہاہے۔ مشیر المصری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسلامی تحریک حماس کے سینیئر رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے صیہونیوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے اور وہ اسرائیل کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سینیئر رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلی کمرشل پرواز ملت فلسطینی قوم کی پیٹھ میں ایک اور خنجرگھونپنے کے مترداف ہے۔

حماس کے رہنما مشیر المصری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام اس طرح کے اقدامات کے ذریعے امریکی منصوبے صدی کی ڈیل پر عمل درآمد کرنےکی کوشش کر رہے ہیں اور اسکے مقابلے کے لئے ان حالات میں ہمارا استقامت کاراستہ اختیار کرنا ہی واحد حکمت عملی ہے۔

حماس کے رہنما نے متنبہ کرتے ہوئےکہا کہ اگراسرائیل نےغزہ کی پٹی میں اپنا محاصرہ جاری رکھا تو فلسطینی مزاحمتی دھڑے خاموش نہیں رہیں گے اور مزاحمتی حملے جاری رکھتے ہوئے اسرائیلیوں کو اپنی پناہ گاہوں میں محصور کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی آہستہ آہستہ موت کی جانب جا رہے ہیں اور انکے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے وہ بےخوف ہیں ان بدتر حالات زندگی اور کورونا وائرس کے بحران سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ تحریک حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے اقدام کو غداری سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینیوں سے متحد ہوجانے کی اپیل کی تھی اور اب جبکہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی برقراری کے تناظر میں پیر کو صیہونی حکومت کا پہلا مسافر طیارہ سعودی عرب کی فضاؤں سے گزر کر ابوظہی پہنچاہےاس بات میں کوئی دو رائے باقی نہیں رہی کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے صیہونیوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے اور وہ اسرائیل کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Tags: اسرائیل متحدہ عرب اماراتحماسعوامی محاذ برائے آزادی فلسطینمشیر المصریمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.