رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ’ٹوئٹر‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے القسام بریگیڈ کے انگریزی اور عربی میں بنائے گئے صحفات بند کرنا شروع کیے ہیں۔ اس اعلان کے بعد القسام بریگیڈ کے کئی صفحات کو بند کردیا گیا تھا۔
ٹوئٹر کی جانب سے صفحات بند کیے جانے کے خلاف القسام بریگیڈ نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور ٹوئٹر کے اس اقدام کو فلسطینی قوم سے دشمنی اور اسرائیل نوازی کا کھلم کھلا مظاہرہ قرار دیا ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے تنظیم کے سوشل میڈیا پر بنے صفحات بند کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ٹوئٹر کو اسرائیل کا مفاد عزیز ہے اور اسرائیلی دباؤ اور صہیونی لابی سے متاثر ہوکرفلسطینیوں کے صحافت بند کیے جا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے صفحات کی بندش سے تنظیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر اس اقدام سے ٹوئٹر کی صہیونی نوازی پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی ہے۔
