(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف بر سر پیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کےکمانڈر ابراہیم ابو دقہ جو کہ فوجی مشق کے دوران زخمی ہوگئے تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی میں ایک فوجی پریڈ کے دوران حادثے کےنتیجے میں زخمی ہونے والا حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے فیلڈ کمانڈر ابراہیم ابو دقہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حماس کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم ابو دقہ عسکری پریڈ کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
القسام بریگیڈ نے شہید فیلڈکمانڈر ابراہیم ابو دقہ کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ابراہیم ابو دقہ ماہ جون میں مشرقی غزہ میں ہونےوالی ایک پریڈ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔