اسرائیل کے ایک نیوز ویب پورٹل 0404 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز القسام بریگیڈ کے سیکڑوں کارکنوں نے ”غوش قطیف” کے مقام پر فوجی مشقیں کیں، جن میں ٹینک شکن میزائلوِں، ہاون راکٹوں اور دیگر اسلحہ کے تجربات کیے گئے۔
اسرائیلی فوج کے ایک دوسرے مقرب نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ کے مطابق القسام بریگیڈ کی جنگی مشقوں پر اسرائیلی فوج نے گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ رواں سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ کے بعد القسام بریگیڈ کی یہ پہلی اور اب تک کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔ القسام بریگیڈ کی مشقوں سے غزہ سے متصل جنوبی فلسطینی کے علاقوں میں قائم یہودی کالونیوں کے رہائشی یہودیوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین