(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر "غزہ” میں اپنی ہی بندوق سے غلطی سے چلنے والے گولی سے القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سینیرکمانڈر "مجاھد محمد ایمن القرا” جنوبی "غزہ” میں "خان” یونس کے مقام پر اپنی ہی گولی غلطی سے چلنے سے شہید ہوگئے ہیں القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس کے اہل خانہ سے ہمدردی اور غمگساری کی گئی ہے جبکہ القسام بریگیڈ کی طرف سے تنظیم کے کمانڈر کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔