ملاقات میں غزہ کےغیرقانی محاصرے کی بندش اور بحالی کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بربریت کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس "کے سربراہ اسمعٰیل ھنیہ سےاقوام متحدہ کے امن پروگرام کےخصوصی نمائدے برائے مشرقی وسطیٰ نيكولائی ملادينوف نے غزہ میں ان کے دفترمیں ملاقات کی، اس موقع پر حماس کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع میں ہونے والی مثبت پیشرفت اور غزہ کے غیرقانوی محاصرے کی بندش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے نمائدے کی جانب سے محصور غزہ کی پٹی کے دورے کا مقصد غزہ کی صورتحال میں استحکام لانا ہے تاکہ ان بحالی کے منصوبوں پر کام شروع کیا جاسکے جو اسرائیل اور فلسطینی کی کشیدہ صورتحال میں اضافے کے باعث تعطل کا شکار ہیں جبکہ حالیہ دورے کا دوسرہ مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور پھر مصر کی ثالثی سے جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر جائزہ لینا ہے ۔
