(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مکارم و بیسونو نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں اپنی رپورٹ انسانی حقوق کونسل کو پیش کر دی ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکام نے وعدوں کے باوجود انہیں ان علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جو انسانی حقوق کے حوالے سے ان کی نگرانی میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام کا تعاون نہ کرنا بھی اسرائیل کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام کے عدم تعاون اور رخنہ اندازی کی وجہ سے وہ اپنا مشن پورا نہیں کر سکے۔ قابل ذکر ہے کہ چوبیس جون دو ہزار چودہ کو اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کا عہدہ سنبھالنے والے مکارم و بیسونو نے اسرائیل کی جانب سے متعلقہ علاقوں میں جانے کی اجازت نہ دیئے جانے کے باعث رواں سال جنوری میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
