• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 19 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اقوام متحدہ نے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم پرمہرتصدیق ثبت کردی:حماس

منگل 28-04-2015
in حماس
0
plf UN-verified
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال غزہ کی پٹی پرجولائی اور اگست کے دوران مسلط کی گئی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے دانستہ طورپر اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں اور پناہ گزین مراکز پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں نہتے فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے منظم جنگی جرائم بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ جنگی جرائم سے متعلق دعوئوں پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے خود ہی اب تسلیم کرلیا ہے کہ صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس کے بعد اب اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جنگی جرائم کی سزا دینے کے لیے صہیونی حکومت اور فوج کے عہدیداروں کو بین الاقوامی فوج داری عدالت میں لے جائے اور ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کیے جائیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے علاوہ بھی ہمارے پاس اسرائیل کے جنگی جرائم سے متعلق ناقابل تردید شواہد موجود ہیں تاہم اب چونکہ اقوام متحدہ بھی یہ بات تسلیم کررہی ہے تو اس کے بعد فلسطینی اتھارٹ کے پاس اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بہترین موقع ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اس موقع سےفائدہ اٹھائے اورجلد از جلد اسرائیل کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرنے والی عدالت میں مقدمات قائم کرے۔

حماس نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں اسلحہ کی موجودگی سے متعلق افواہوں پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے اسکولوں میں اسلحہ بھی رکھا گیا تھا۔ اگر اسلحہ رکھا گیا تھا تو یہ کس نے وہاں پہنچایا اس کی تحقیقات بھی خود اقوام متحدہ ہی کو کرنا چاہیے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.