• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اقوام متحدہ میں فلسطین کا قومی پرچم لہرا دیا گیا

جمعرات 01-10-2015
in حماس
0
Palestine Flag
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے نیویارک میں قائم صدر دفتر میں 190 ملکوں کے قومی پرچموں کے بیچ فلسطین کا قومی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ امریکا میں ‘یو این’ ہیڈ کواٹر پر فلسطینی پرچم لہرائے جانے کے بعد اس کے دنیا بھر میں قائم ذیلی اداروں میں بھی فلسطینی علم لہرایا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی قوم پرچم لہرانے کی تقریب جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرہوئی۔ تقریب میں فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، عرب اور مسلمان ملکوں کے سربراہان، افریقا اور ایشیائی ملکوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10 ستمبر کو ایک رائے شماری میں اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم لہرانے کی حمایت کی تھی، جس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ میں ایک مبصر ملک کے طور پر شامل کرنے کی منظوری کے ساتھ فلسطینی قومی پرچم لہرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

فلسطینی پرچم لہرانے کی حمایت میں 119 ممالک نے ووٹ ڈالا جب کہ اسرائیل اور امریکا سمیت آٹھ ملکوں نے مخالفت کی اور برطانیہ سمیت 45 ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ اور اس کے تمام ذیلی اداروں میں فلسطینی پرچم لہرانے کا فلسطین بھر میں خیرمقدم کیا گیا۔ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسے فلسطین کی آزادی کی جانب اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی کے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.