• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 25 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

‘اعلان بالفور’باطل فیصلہ تھا،قابض دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے:حماس

منگل 03-11-2015
in حماس
0
Hamas Intifada
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تقسیم فلسطین اور عرب علاقوں میں اسرائیل ریاست کے قیام کی سازش کے لیے طے پائے” اعلان بالفور ” کو انسانی تاریخ کا سنگین جرم قرار دیتے ہوئے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بالفور ڈیکلریشن کرانے کا اپنا قصور تسلیم کرے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اعلان بالفور ایک باطل فیصلہ تھا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق ان سے چھین لیے گئے۔ آج فلسطینی اپنے وطن کی آزادی کے جدو جہد کررہے ہیں۔ یہ جدو جہد منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی حماس کی جانب سب معاہدہ بالفور کے 98 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے یہ بیان جاری کیا گیا

بیان میں کہا گیا اسرائیل کو ایک آئینی ریاست تسلیم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کسی قسم کے حقوق ساقط نہیں ہوجاتے۔ فلسطینی عوام بھی اپنے دیرینہ حقوق اور مطالبات کے لیے ہرفورم پرکوششیں جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ” بالفور ڈیکلریشن ” تاریخ انسانی کا سنگین جرم اور فلسطینی عوام کے ساتھ بدترین مذاق ہے۔ تقسیم فلسطین کا شرمناک اور مذموم معاہدہ کرانے کی تمام ترذمہ داری برطانیہ پرعائد ہوتی ہے۔ برطانیہ کو اپنے اس سنگین جرم کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنا چاہیے۔

حماس کی جانب سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اس تحریک کے شروع کرنے پرپوری قوم کومبارک باد پیش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی عوام نے آج اپنی تحریک آزادی اور تحریک انتفاضہ کے ذریعے یہ ثابت کردیا ہے کہ اعلان بالفور کے ایک سو سال گذرنے کے بعد بھی فلسطینی قوم اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کو فراموش نہیں کرسکی۔ ہم آج بھی وطن کی آزادی کے لیے پوری قوت سے جدو جہد کر رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.