اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نایب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کر کے ان سے حال ہی میں گلگت بلتستان میں ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کے لیے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو فون کیا اور حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ پچھلے ہفتے پاکستان آرمی کا ایک طیارہ ملک کے شمالی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیاتھا جس میں سوار متعدد غیر ملکی سفیر اور ان کی بیگمات جاں بحق ہوگئی تھیں۔
قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے مصری انٹیلی جنس چیف رافت شحادہ کو بھی ٹیلیفون کرکے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
