• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی وزارتوں کے دفاترکی بیت المقدس منتقلی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے:حماس

جمعہ 22-05-2015
in حماس
0
plf bad-conciquencies
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسرائیلی وزارت تعلیم اور بعض دوسری وزارتوں کے دفاتراسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے جانے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حماس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی وزارتوں کے دفاترکی بیت المقدس منتقلی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دوحہ میں مقیم حماس کے سیاسی شعبے کے سینیررکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیرتعلیم کا اپنا دفتر تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان نہایت خطرناک اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزارتوں کے دفاترکی بیت المقدس منتقلی کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اس سازش کا اصل مقصد بیت المقدس پر یہودی اجارہ داری کو دھونس اور طاقت کے ذریعے راسخ کرنا ہے۔ تاہم بیت المقدس کو تقسیم کرنے اور اسے یہودیانے کی تمام صہیونی سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست ایڑی چوٹی کا زور لگا لے لیکن وہ بیت المقدس کوفلسطینیوں سے چھین نہیں سکتی۔ وزارتوں کے دفاترکی بیت المقدس منتقلی کے متنازعہ اعلانات بھی بیت المقدس پرمستقل قبضے کی سازشوں کا حصہ ہیں لیکن فلسطینی عوام مزاحمت کے ذریعے دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیر برائے تعلیم و اسپورٹس کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ اپنی وزارت کادفتر بیت المقدس منتقل کررہے ہیں۔ صہیونی وزیر کے اس بیان کی دیگراسرائیلی سیاسی حلقوں کی جانب سے تائید اور حمایت کی گئی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.