• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی فوج کے حملے میں القسام کا مجاہد شہید

جمعرات 25-12-2014
in حماس
0
plf alqasam
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں ایک فضائی حملہ کیا ہے اور توپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں القسام بریگیڈ کا ایک مجاہد شہید ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ حملہ علاقے میں فائرنگ کے ایک مبینہ واقعے کے بعد کیا ہے۔  اس میں سرحدی علاقے میں گشت پر مامور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں حملہ کیا ہے اور لڑاکا طیارے کی بمباری کے علاوہ ٹینک سے گولہ باری کی ہے۔ اس میں حماس کے تینتیس سالہ کارکن تیسیر الاسماری شہید ہو گئے ہیں۔ حماس نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اس کے عسکری ونگ عزالدین القسام کا کارکن تھا۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے صہیونی فوج کے اس موقف کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ”اسرائیلی قبضہ خان یونس کے مشرقی علاقے میں کشیدگی کا ذمے دار ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے سرحد پار غزہ میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔ اس اشتعال انگیزی کا حماس نے جواب دیا ہے”۔

ہفتے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک فضائی حملہ کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یہ حملہ جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیا تھا۔ اس کے بعد سے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے کی جانب تین راکٹ فائر کیے گئے ہیں اور علاقے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.