اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے انتظامی حراست میں ڈالے گئے فلسطینی رکن اسمبلی چھیالیس سالہ عبدالجبار الفقہاء کی انتظامی حراست میں چار ماہ کی توسیع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی رکن اسمبلی جابر الفقہاء کو صہیونی فوج نے رواں سال کے شروع میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ سے حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جابر الفقہاء اس سے پانچ سال اور سات ماہ تک صہیونی عدالت میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔ جابر کو صہیونی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس”کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔
فلسطین میں سنہ دو ہزار چھ میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں حماس کے اراکین نے فلسطینی قانون ساز کونسل میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی جس کے بعد صہیونی فوجیوں نے کئی فلسطینی اراکین قانون ساز کوجیلوں میں ڈال دیا تھا۔ ان میں سے بیس اراکین ابھی تک قابض دشمن کی قید میں ہیں اور انہیں بغیر کسی قسم کا مقدمہ چلائے بغیر جیل میں رکھا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین