نقب جیل کی انتظامیہ نے مغربی کنارے کے گائوں سالم سے تعلق رکھنے والے حماس کے رہنما 45 سالہ عوض اللہ عشطیہ کو رہا کردیا ہے۔
تضامن فائونڈیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ نقب جیل انتظامیہ نے عوض اللہ کو ایک سال مختلف اسرائیلی جیلوں میں رکھنے کے بعد رہا کیا ہے۔
قابض فوج نے عوض اللہ کو مارچ 2013 میں گھر پر دھاوا بولنے اور تلاشی لینے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ اس دوران ان سے جلامہ تفتیشی مرکز میں 50 روز تک تفتیش بھی کی گئی تھی۔
عوض اللہ نے اس وقت تک مجموعی طور پر 10 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارے ہیں جن میں تین سال انتظامی حراست میں گزارے تھے۔ ان کی حراست کے دوران انہیں ایک دفعہ دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین