(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے اسرائیلی وزیرجنگ کی غزہ پر بمباری کی دھمکی پر اپنے مشترکہ بیان میں میں کہاہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان سیاسی اختلافات کے باوجوداسرائیل کسی خوش فہمی میں نہ رہے، کسی بھی جارحیت کا مشترکہ طور پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کا کہنا تھا کہ "ہم دشمن کو اپنے لوگوں پر ناجائز محاصرہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ صیہونی دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ آج صبح اسرائیلی وزیرجنگ کی سربراہی میں اہم عسکری اجلاس منعقد ہوا جس میں غزہ سے آتشگیر غباروں اور راکٹوں سے ہونے والے حملوں پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔