• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتیں فلسطینیوں کی یکساں دشمن ہیں:حماس

بدھ 18-03-2015
in حماس
0
plf all-enemy
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتیں چاہے ان کا تعلق دائیں بازو سے ہو یا بائیں سےہو۔ یا وہ خود کو اعتدال پسند قراردینے کا دعویٰ کرنے والی ہوں، لیکن فلسطینیوں کے معاملے میں ان سب کا ایک ہی موقف ہے اور تمام صہیونی سیاسی جماعتیں فلسطینیوں کی یکساں دشمن ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ اسرائیل کی کسی سیاسی جماعت کو دوسری پر ترجیح دینا پرلے درجے کی حماقت ہے۔ اسرائیل کی کسی سیاسی جماعت کے ہاں فلسطینیوں کے لیے خیر کا کوئی پہلو موجود ہیں۔ وہ سب ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ کچھ لوگ اسرائیل کی سیاسی جماعتوں کی درجہ بندی کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ فلاں جماعت انتہا پسند اور فلاں اعتدال پسند ہے۔ میں اس رحجان کی مذمت کرتا ہوں کہ کیونکہ فلسطینیوں کے حقوق کے باب میں اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتوں کا طرز عمل یکساں ہے۔ وہ سب فلسطینیوں کودشمن سمجھتی ہیں۔

فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے تمام اسرائیلی سیاسی جماعتوں کی حکومتوں سے مذاکرات میں وقت برباد کیا۔ کسی بھی اعتدال پسند اور شدت پسند سیاسی جماعت نے فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے معمولی لچک بھی نہیں دکھائی۔ اس لیے ہم کس طرح اسرائیل کی سیاسی جماعتوں کی درجہ بندی کرسکتے ہیں کہ فلاں اعتدال پسند اور فلاں انتہا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ہرسیاسی جماعت کا اپنا ایک رنگ ہے اور ہرجماعت پر فلسطینی دشمن کا رنگ بھی چڑھا ہوا ہے۔ تمام صہیونی سیاسی جماعتیں اسرائیل کو یہودی مملکت بنانے اور فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق دبائے رکھنے پر یقین رکھتی اور اسی فلسفے پرعمل پیرا ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.