• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرہا ہے:حماس

بدھ 28-10-2015
in حماس
0
Sami Zuhri
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی قابض فورسز کے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاووں کو صہیونی ریاست کی دھوکے بازی عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سازش قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو قبلہ اول کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی فوج اور آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے دھاووں سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ اس کے آئینی اسٹیٹس کوتبدیل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں سے اسرائیلی فریب کھل کر سامنے آگیا ہے۔ اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کے حوالے سے پوری دنیا کو گمراہ کررہی ہے۔

سامی ابو زھری نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے مسجد اقصیٰ کی حفاظت سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرنے والے حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے فریب اور دھوکے کو سمجھیں اور مسجد اقصیٰ کے حوالے اسرائیلی وزیراعظم کے دھوکہ دہی پرمبنی بیانات پر یقین کرنے کے بجائے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے حقیقی اور ٹھوس اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دن بھر یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں داخلے ہونے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔

یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب صہیونی وزیراعظم نے حال ہی میں اردن میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ کا اسٹیٹس تبدیل نہیں کررہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ فلسطینیوں کو عبادت کی مکمل آزادی دی جائے گی۔

Tags: israelipalestineThird Intifadaاسرائیل مسجد اقصیٰ کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرہا ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.