دوحہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی قوم کے عزم کو شکست سے دوچار کرنا اور طاقت کے ذریعے قبلہ اوّل پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے مگر دشمن کی یہ چال کامیاب نہیں ہوگی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دشمن کی ہمیشہ کوشش فلسطینی قوم کے عزم کو شکست سے دوچار کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دُشمن آسانی کے ساتھ قبلہ اوّل کے ’’باب رحمت‘‘ کو فلسطینیوں کو نہیں دے سکتا مگر فلسطینی قوم کسی صورت میں بھی قبلہ اوّل کو صیہونیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے القدس میں کریک ڈاؤن کے دوران القدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے چیئرمین اور ان کے نائب سمیت درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی اوقاف کے ملازمین کی گرفتاری اور ان پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت اور بلا جواز گرفتاریوں کو وحشیانہ قرار دیا۔