• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل سے مذاکرات کا الزام ‘حقیر’ اور من گھڑت ہے:حماس

ہفتہ 25-07-2015
in حماس
0
plf false-acusition
0
SHARES
8
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے صدر محمود عباس کی جانب سے جماعت پر اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے الزام پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عباس کے الزامات "جھوٹ کا پلندہ” اور قابل نفرت سوچ کا مظہر ہے۔ حماس درپردہ اور علانیہ کسی بھی شکل میں اسرائیل سے مذاکرات نہیں کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس کی جانب سے حماس پر اسرائیل سے مذاکرات کا الزام عاید کرنا اور ان الزمات کو فلسطینیوں کے خلاف سازش قرار دینا نہایت افسوسناک ہے۔محمود عباس کو جو حکم اپنی ذات پرلگانا چاہیے وہ حماس پرتھوپ رہے ہیں۔ اسرائیلی دشمن سے علانیہ مذاکرات کی سازش میں محمود عباس ان کے ٹولے کے لوگ ملوث ہیں۔ حماس نے اسرائیل سے ہمیشہ مذاکرات کی نفی کی ہے۔ محمود عباس کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ حماس پراسرائیل سے مذاکرات کا الزام عاید کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے فتح کی انقلابی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ غزہ کی پٹی میں دیرپا جنگ بندی کے لیے خفیہ مذاکرات کررہی ہے۔ نیز حماس غزہ کی پٹی کو فلسطین کے جغرافیائی حصے سے الگ کرتے ہوئے ایک الگ ریاست بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ حماس نے صدر عباس کے یہ الزامات پہلے بھی مستردکردیے تھے اور ایک بار پھران کی صحت سے کھل کرانکار کیا ہے۔ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت پورے فلسطین کی آزادی اور تمام حقوق کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ غزہ کی پٹی کو الگ مملکت بنانے کا الزام بھونڈا مذاق ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.