• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل سے خفیہ سمجھوتہ کا محمود عباس کا الزام شرمناک ہے: حماس

پیر 19-01-2015
in حماس
0
plf secret-relations
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے الزام عاید کیا تھا کہ حماس نے در پردہ اسرائیل کے ساتھ غزہ اور جزیرہ نما سینا پر مشتمل علاقے پر ایک ریاست قائم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کررکھا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں صدر محمود عباس کے اس بیان کو اشتعال انگیز اور شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور اسرائیلی دشمن کے درمیان کوئی علانیہ یا خفیہ معاہدہ نہیں بلکہ اس نوعیت کے معاہدے فلسطینی اتھارٹی کرتی چلی آ رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر محمود عباس کی جانب سے حماس پر الزام تراشی قومی مزاحمت کے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش ہے اور ہم اس سازش کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ حماس پورے فلسطین کی صہیونی ریاست کے قبضے سے مکمل آزادی کا مطالبہ کرتی ہے اور فلسطین کی تقسیم کی سازشیں خود صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کررہی ہے۔ محمود عباس حماس پر ’غزہ اسٹیٹ‘ کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.