• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اختلافات کے باوجود فتح سے مصالحتی مذکرات جاری رکھیں گے، حماس

جمعہ 27-11-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اختلافات کے باوجود فتح سے مصالحتی مذکرات جاری رکھیں گے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ حماس نہیں چاہتی کہ ایک بار پھر معاملات صفر پر چلے جائیں اس لئے اختلافات کے باوجود تحریک فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک ٹی وی چینل کو دیے گئےانٹرویومیں  اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے   مصالحتی  عمل پر اپنی جماعت کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نہیں چاہتی کہ معاملات ایک بار پھر صفر پر چلے جائیں اس لئے ان کی جماعت اختلافات کے باوجود تحریک فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری رکھے گی، دونوں جماعتیں اختلافات کے باوجود بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کی نمائندگی پرمشتمل فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور رابطے بحال کرکے عوام کو مایوس کیا ہے تاہم اس کےباوجود ہمیں پورا یقین اور وثوق ہے کہ حماس مصالحت کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصالحت کے لیے ہماری مساعی جاری رہیں‌ گی اور اختلافات کی بنیاد پرہم مصالحت کا سفر کھوٹا نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مصالحتی عمل جاری رکھنے کاعزم موجود ہے تاہم انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں اختلافات ہیں۔ تاہم توقع ہے کہ جلد ہی یہ اختلافی نقطہ بھی حل ہوجائے گا۔

Tags: تحریک فتححماسصالح العاروریصیہونی ریاستمصالحتی عمل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.