• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ابو مرزوق کی بیروت میں لبنانی وزیراعظم تمام سلام سے ملاقات

جمعرات 29-10-2015
in حماس
0
Abu Marzouk Hamas
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے بدھ کے روز لبنان کے وزیراعظم تمام سلام سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ حماس رہ نما نے لبنانی حکومت پر فلسطینیوں کی موجودہ تحریک انتفاضہ کی حمایت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابو مرزوق اور لبنانی وزیراعظم تمام سلام کے درمیان ہوئی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال ، لبنان اور عرب خطے کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ابور مرزوق نے لبنانی وزیراعظم تمام سلام پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس میں جاری تحریک انتفاضہ کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کو پوری دنیا اور عرب ممالک کی جانب سے کھلی حمایت کی ضرورت ہے۔ عرب ممالک کو اس باب میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ القدس صرف فلسطین کا نہیں بلکہ پوری عرب دنیا کا مرکز ہے۔ اس لیے القدس کی آزادی تمام عرب ممالک کی آزادی کے مترادف ہے۔

حماس رہ نما نے لبنان میں امن وامان کے قیام اور فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس لبنان کے استحکام اور امن کی حامی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پرامن لبنان فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لے بہتر خدمات انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے شمالی بیروت میں نہر البارد کیمپ میں چند ہفتے قبل پیدا ہونے والی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر لبنانی وزیراعظم تمام سلام نے فلسطینیوں کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری مسلم امہ کا مرکزی قضیہ ہے پوری دنیا کی اس کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ تمام سلام نے فلسطینی تنظیموں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کومشورہ دیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی کامیابی ان کی مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی میں مضمر ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.