(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے اسلامی جہاد کے فوجی کمانڈر بھاء ابو العطا اور انکی بیوی کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جرائم کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ میں منگل کے روز علی الصبح اسلامی جہاد کے فوجی کمانڈر بھاء ابو العطا اور انکی بیوی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ، ابو العطاء کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ، حماس صیہونی ریاست پر بہت جلد اور کاری ضرب لگائے گی ۔
بیان میں حماس نے اسرائیلی قبضے کو فوجی مداخلت میں ہونے والے تمام نقصان کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اس دعویٰ کیا کہ ابو العطا کے قتل کا جواب دیا جائے گا۔ابو العطا اور انکی بیوی منگل کے روز غزہ شہر کے علاقے الشجائیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔ حملے میں دو اور شہری بھی شہید ہوئےتھے ۔