• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری، حماس کا تجاویز پر ذمہ دارانہ غور

یہ تجویز ہمارے مظلوم عوام کے کسی بھی بنیادی مطالبے کا جواب نہیں دیتی۔ غیر قانونی صیہونی ریاست کے ردعمل کا مطلب صرف قتل، قحط، اور قبضے کو برقرار رکھنا ہے،

جمعہ 30-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی  جاری،  حماس کا تجاویز پر ذمہ دارانہ غور
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ)  محصور غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں نے انسانی بحران کو شدید تر بنا دیا ہے، جہاں قحط اور بدترین حالات میں زندگی گزارنے والی تھکی ہاری فلسطینی آبادی پر ظلم کے نئے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ان حملوں کے دوران رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے غزہ میں تباہی اور بے بسی کی نئی داستانیں رقم ہو رہی ہیں۔

اسی دوران جنگ بندی کی ایک نئی امریکی تجویز پر ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، جس کا مقصد قیدیوں کی واپسی اور عارضی جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسے امریکی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کی جانب سے ترمیم شدہ تجویز موصول ہوئی ہے، جس پر تحریک کی قیادت ذمہ داری سے غور کر رہی ہے۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، باسم نعیم نے کہا ہے کہ "یہ تجویز ہمارے مظلوم عوام کے کسی بھی بنیادی مطالبے کا جواب نہیں دیتی۔ غیر قانونی صیہونی ریاست کے ردعمل کا مطلب صرف قتل، قحط، اور قبضے کو برقرار رکھنا ہے، حتیٰ کہ جنگ بندی کے دوران بھی۔” انہوں نے زور دیا کہ تحریک تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے اس کا تفصیلی مطالعہ کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی ریاست نے امریکی تجویز پر آمادگی ظاہر کی ہے اور جلد ہی حماس کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ تجویز میں فوری حملے روکنے، دس صیہونی قیدیوں کی رہائی، اور 18 دیگر کی لاشوں کی واپسی شامل ہے، جس کی نگرانی امریکہ، مصر اور قطر کریں گے۔

تاہم، زمینی حقائق امریکی امیدوں کے برعکس کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اس نسل کشی کو جاری رکھنے کے لیے کسی بھی جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

اس تمام صورتحال میں فلسطینی عوام، خصوصاً غزہ کی معصوم اور تھکی ماندہ آبادی، دنیا کی بے حسی اور خاموشی کے درمیان صیہونی بربریت کا سامنا کر رہی ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس انسانی بحران پر فوری اور سنجیدہ قدم اٹھائے تاکہ ظلم کے اس اندھے طوفان میں گھری ایک پوری قوم کو جینے کا حق دیا جا سکے۔

Tags: اسرائیلیباسم نعیمجنگ بندیدہشتگردیشہیدصیہونیغزہفلسطینیمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.