(روزنامہ قدس – آن لائن خبر رساں ادارہ) اتوار کی فجر کے وقت غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگرد فوج نے غزہ شہر کے المعمدانی (بپٹسٹ) اسپتال پر وحشیانہ فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسپتال مکمل طور پر سروس سے محروم ہو گیا، متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے جبکہ مریضوں اور زخمیوں کو اردگرد کی گلیوں میں منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے اسپتال کے ایمرجنسی اور استقبالیہ ڈپارٹمنٹ پر دو میزائل داغے، جن کی وارننگ صرف چند منٹ قبل دی گئی تھی۔ یہ حملہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، جس سے نہ صرف عمارت تباہ ہو گئی بلکہ لیبارٹری، فارمیسی، اور ایمرجنسی سروسز کو بھی آگ لگ گئی۔
موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں مریض، زخمی اور طبی عملہ کھلے آسمان تلے، سڑکوں پر بے یار و مددگار بیٹھے نظر آئے۔ اسپتال میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دی۔
انسانیت سوز جرم، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے جاری کردہ بیان میں اس حملے کو "ایک ہولناک جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ المعمدانی اسپتال اس وقت فعال تھا اور اس میں سینکڑوں مریض، زخمی اور طبی عملہ موجود تھا۔ یہ اسپتال غزہ شہر اور شمالی غزہ میں دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرتا رہا ہے۔
دفتر نے مزید کہا کہ یہ حملہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا، بلکہ اس سے پہلے بھی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے اسی اسپتال کے اندر ایک قتل عام کیا تھا جس میں سینکڑوں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ صیہونی ریاست نے ایک منظم نسل کشی کے منصوبے کے تحت اب تک غزہ کے 36 ہسپتالوں کو تباہ یا سروس سے باہر کر دیا ہے۔ ان میں سے اکثر کو جان بوجھ کر بمباری، نذرِ آتش، یا محاصرے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا – جو بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو طبی مراکز کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
نسل کشی میں امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس بھی شریک
سرکاری میڈیا آفس نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی انتظامیہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو بھی اس جرم کا شریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اس جارحیت کی حمایت کر کے فلسطینی نسل کشی میں برابر کے مجرم ہیں۔
تباہ کیے گئے 36 ہسپتالوں کی فہرست جاری
دفتر نے ان 36 اسپتالوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہیں صیہونی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا:
-
-
الشفاء میڈیکل کمپلیکس
-
ناصر میڈیکل کمپلیکس
-
ابو یوسف النجار ہسپتال
-
انڈونیشی ہسپتال
-
کمال عدوان ہسپتال
-
بپٹسٹ (المعمدانی) نیشنل ہسپتال
-
بیت حنون ہسپتال
-
العودہ ہسپتال (شمالی غزہ)
-
القدس ہسپتال
-
عبسان (الجزائر) ہسپتال
-
لائف ہسپتال
-
الہیلو ہسپتال
-
نفسیاتی ہسپتال
-
الرنتیسی ہسپتال
-
النصر چلڈرن ہسپتال
-
الدره ہسپتال
-
ترک دوستی ہسپتال
-
آنکھوں کا ہسپتال
-
الکرامہ ہسپتال
-
مریض دوست ہسپتال
-
پبلک سروس ہسپتال
-
دارالسلام ہسپتال
-
جفا ہسپتال
-
سینٹ جان ہسپتال
-
الصحابہ ہسپتال
-
سپیشلائزڈ آئی ہسپتال
-
حماد ہسپتال
-
حیفہ ہسپتال
-
الوفا ہسپتال
-
مہدی میٹرنٹی ہسپتال
-
اردنی فیلڈ ہسپتال
-
مبارک یمن ہسپتال
-
مسلم سپیشلائزڈ ہسپتال
-
ہوپ ہسپتال
-
کویتی ہسپتال
-
اماراتی ہسپتال
-