(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن نے غزہ میں تعمیر نو کے حوالے سے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ زیر حراست افراد کی رہائی اور غزہ کی تعمیر نو دونوں معاملے بالکل الگ ہیں۔
حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن سہیل ہندی نے صیہونی وزیردفاع کے اس بیان جس میں انھوں نے کہا ہے کہ غزہ میںقید اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بغیر تعمیرنو نہیں ہوسکتی، پر اپنے ردعمل میں سخت اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حماس پہلے بھی واضح کر چکی ہے کہ "مزاحمت کے ذریعہ گرفتار اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کا انحصار اس قیمت پر ہے جو اسرائیل کو ادا کرنا ہوگی ۔”
"ہم اپنے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو آزاد کروانے کے لئے پرعزم ہیں اور ہم ان سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔”
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیردفاع کا بیان سوائے اسرائیلی میڈیا کی شہہ سرخیوں کے کچھ نہیں ہے اگر غزہ کا محاصرہ ایسے ہی جاری رہا اور تعمیرنو کرنے میں مداخلت کی گئی تو مزاحمت کاروں کو مزید اقدامات کرنا پڑیں گے۔