(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقررین نے رواں سال مئی میں غزہ میں گیارہ روز تک جاری رہنے والے’معرکہ سیف القدس‘ کی کامیاب معرکہ آرائی پر اہل فلسطین کو داد و تحسین پیش کی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز ترکی کےشہر استنبول میں’بین الاقوامی اتحاد برائے نصرت القدس اور فلسطین‘ کے زیراہتمام ’رواد بیت المقدس‘ کانفرنس کا انعقادہوا جس میں 30سے زائد ممالک کی 200 سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے کانفرنس میں فلسطینی عزم اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے رواں سال مئی میں غزہ میں گیارہ روز تک جاری رہنے والے’معرکہ سیف القدس‘ کی کامیاب معرکہ آرائی پر اہل فلسطین کو داد و تحسین پیش کی۔
کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل، عالمی اسلامی تنظیموں کے اتحاد کے چیئرمین علی کورت اور کویتی عالم دین محمد العوضی نے شرکت کی۔