• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی جنگ بندی کی شرائط کے علاوہ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، اُسامہ ہمدان

حماس کا وفد قاہرہ میں پیش کیے گئے خیالات کو سننے گیا لیکن جماعت کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ حماس جنگ بندی کےحوالے سے اپنی شرائط پر قائم ہے اور ان میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

جمعہ 25-10-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کی جنگ بندی کی شرائط کے علاوہ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، اُسامہ ہمدان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ثالثوں نے صیہونی ریاست کے ساتھ نئے معاہدے کے لئے مذاکرات کی کوششیں شروع کی ہیں تاہم مزاحمت کا جنگ بندی کی شرائط کے بغیر کسی معاہدے پر گفتگو کا کوئی امکان نہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن اُسامہ ہمدان نے قطر، مصر اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے نئے مذاکرات کی کوششوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز کے پاس موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے کسی بھی سنجیدہ کوشش کا آغاز جنگ بندی سے ہونا چاہیے۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ ثالثوں نے جماعت کے وفد کو مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا لیکن حماس کا وفد تحریک کے مستقل جنگ بندی کے نکات اور سابقہ شرائط پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا وفد قاہرہ میں پیش کیے گئے خیالات کو سننے گیا لیکن جماعت کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ حماس جنگ بندی کےحوالے سے اپنی شرائط پر قائم ہے اور ان میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "اگر قابض دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ قتل و غارت گری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذریعے فوائد حاصل کر سکتا ہے اب بھی وہ سنگین غلط فہمی کا شکار ہے، ایک سال کی بدترین دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد بھی صیہونی دشمن اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتا اور آگے بھی یہ ممکن نہیں ہے۔

Tags: اسامہ حمداناسرائیلیصیہونیغزہفلسطینیہمدان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.