(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نے کہا کہ الجزائر فلسطینی قوم کے دھڑوں میں مصالحت کا خواہش مند ہے اور انہیں متحد کرنا چاہتا ہے جس کے تحت تحریک حماس کی پوری کوشش ہے کہ حماس الجزائر کے ساتھ اس مقصد کے لیے تعاون میں بھرپور کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب تحریک کی اہم ممبران کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ دنوں میں افریقہ کے ملک الجزائر کا دورہ کرے گا ۔
اس حوالے سے حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ھارون ناصرالدین نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ جماعت کا وفد آئندہ ہفتے کو رکن خلیل الحیہ کی قیادت میں الجزائری حکام کی خصوصی دعوت پر حماس کے شعبہ تعلقات کے رکن حسام بدران اور دیگر کے ساتھ پہنچے گا۔
حماس کے رکن ھارون ناصر الدین نے کہا کہ الجزائر کے فلسطین کی سرزمین اور عوام سے دلی وابستگی ہے، انہوں نے فلسطینی قوم کے لیے الجزائر کے تعاون اور فلسطینی قوم کے نصیب العین اور تحریک آزادی کی حمایت کوسراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر فلسطینی قوم کے دھڑوں میں مصالحت کا خواہش مند ہے اور انہیں متحد کرنا چاہتا ہے جس کے باعث تحریک حماس کی پوری کوشش ہے کہ حماس الجزائر کے ساتھ اس مقصد کے لیے تعاون میں بھرپور کردار ادا کرے۔