(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطینی قوم کو مکمل طور پر آزاد چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول، اسریٰ اور مقام معراج کی خود حفاظت کرسکتے ہیں۔
فلسطین اسکالرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھے بین الاقوامی اسکالرز فورم کے عنوان سے "مسجد اقصیٰ کی آتش زدگی‘‘ کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست اپنی بقاکو قائم رکھنے کےلئے آخری سانسیں لے رہی ہے ہم نے گذشتہ رمضان میں دیکھ لیا ہے کہ اسرائیل اپنے ناجائز وجود کے آخری مراحل میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہے، بار بار کے انتخابات اور تنازعات صہیونی ریاست کے وجود کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے ، انھوں نے کہا کہ دشمن اپنی ناکامی کو چھپانے کےلئے مسجد اقصیٰ پر اپنی لڑائی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ خطرہ آنے والے مہینوں میں دوگنا ہو سکتا ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے تحفظ کی خاطر اپنے منصوبوں، پروگراموں اور کوششوں کی بلند ترین سطح تک چیلنج کی حد کو بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک ہمارے فلسطینی عوام ،ہمارے عرب بھائیوں اور مسلم امہ کے ساتھ ساتھ زندہ ضمیرانسانیت کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے متحرک کیا جائے۔