• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

صہیونیوں سے شہداء کا بدلہ لینا  فلسطینی اتھارٹی سمیت ہماری ذمہ داری ہے، مزاحمتی تنظیم فلسطین

بدھ 29-09-2021
in پی ایل او, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونیوں سے شہداء کا بدلہ لینا  فلسطینی اتھارٹی سمیت ہماری ذمہ داری ہے، مزاحمتی تنظیم فلسطین
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہریوں کا بے دردی کے ساتھ قتل قابض دشمن کا کھلا اور وحشیانہ جرم ہے جسے کسی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا، شہدا کا خون ہماری گردنوں پر قرض ہے اورفلسطینی اتھارٹی سمیت ہماری ذمہ داری ہے کہ  ہم اس کا بدلہ لیں۔ یہ خون اور قربانیاں القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی راہ ہموار کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کے  نتیجےمیں فلسطین کی مختلف قوتوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ ان پانچ نہتے فلسطینیوں کی بے دردی کے ساتھ شہادت کے بعد قابض دشمن کے ساتھ اتھارٹی کا  سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔

اس حوالے سےاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہدا کی وصیتوں کے مطابق فلسطینی قوم ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے خلاف آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی جبکہ جہاد اسلامی نے بھی اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن کو آنے والے دنوں میں اپنے کیے کا جواب دینا پڑے گا۔

فلسطینی تنظیموں نےکہا ہے کہ اس وقت تک قربانیاں دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا اور قابض دشمن کو ملک میں شکست نہیں ہوجاتی۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کا بے دردی کے ساتھ قتل قابض دشمن کا کھلا اور وحشیانہ جرم ہے جسے کسی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا، شہدا کا خون ہماری گردنوں پر قرض ہے اورفلسطینی اتھارٹی سمیت ہماری ذمہ داری ہے کہ  ہم اس کا بدلہ لیں۔ یہ خون اور قربانیاں القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی راہ ہموار کریں گی۔

Tags: القدسجہاد اسلامیحماسشہداء فلسطینصہیونیئزمفلسطینی اتھارٹیمقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.