• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی وزیردفاع  نے غزہ میں اہداف پر حملے کی منظوری دے دی

منگل 15-06-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی وزیردفاع  نے غزہ میں اہداف پر حملے کی منظوری دے دی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیردفاع بینی گینٹز نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ممکناء حملوں کے نتیجےمیں غزہ میں مختلف اہداف پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی نیوز چینل 12کی رپورٹ کےمطابق  سابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو نے15جون بروزمنگل کوشرپسند صیہونی آبادکاروں کو حرم قدسی میں اشتعال انگیز مارچ کی اجازت دی تھی جبکہ دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے صیہونی ریاست کو متنبہ کیا تھا کہ اگر حرم قدسی، شیخ الجراح سمیت کسی بھی فلسطینی علاقے میں اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی سمیت فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بےدخل کیا گیا تواس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

القسام بریگیڈ کے خبردار کرنے کےبعد صیہونی وزیردفاع  نے صیہونی ریاست اورفلسطینیوں کے درمیان ممکناء کشیدگی کے پیش نظر غزہ میں متعدد مقامات پر جوابی حملوں کیلئے اہداف کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر 10مئی سے 21 مئی تک جاری رہنے والی صیہونی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کے  نتیجےمیں 69 بچوں اور 40 خواتین سمیت کم از کم 279 فلسطینی شہید 1،910 زخمی اور90،000 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے تھے۔

Tags: ابو عبیدہالقسام بریگیڈتحریک حماسغزہمقبوضہ فلسطیننیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.