(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے راکٹ حملوں کے بعد صہیونی ریاست کی بندر گاہوں پر سناٹا چھا گیا ہے اور اسرائیل کی ایشدود اور ایشکلون بندرگاہوں پر شپنگ مکمل طور پر معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غزہ پرصہیونی حملوں کے جواب میں گذشتہ روز لبنان کی جانب سے غاصب ریاست اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں اسرائیلی توپوں کا رخ لبنان کی جانب ہو گیا اور اسرائیلی گولہ باری شروع ہوئی جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق لبنان کی جانب سےاسرائیل پر داغے جانے والے راکٹ اسرائیل کی سرحد کو عبور نہیں کر سکے تھے۔
جبکہ فلسطینی چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل جمال جوابراہ کی جاری کردہ انفار میشن کے مطابق غزہ سے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے راکٹ حملوں کے بعد صہیونی ریاست کی بندر گاہوں پر سناٹا چھا گیا ہے اور اسرائیل کی ایشدود اور ایشکلون بندرگاہوں پر شپنگ مکمل طور پر معطل ہوگئی۔