(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اب مزاحمت سے تاوان مانگ رہی ہے، لیکن یہ اپنا مقصد حاصل نہیں کرپائے گی۔
مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے دورے کے دوران ایک بیان میں کہا ہےکہ صہیونی حکومت میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی "حماس” کی اولین ترجیحات میں شامل ہےاور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کو آزاد کرانے کے لیے حماس ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انہوں نےفلسطین میں قومی وسیاسی اتحاد کے حوالے سے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی قبضے کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قومی اتحاد کے آپشن پر قائم رہنا ہے۔
حماس رہنما نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت مختلف معاملات کو الجھا رہی ہے تاہم قابض حکام اچھی طرح جانتی ہے کہ اس کے قیدی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں ہی رہائی پائیں گے۔” اسرائیلی حکومت اب مزاحمت سے تاوان مانگ رہی ہے ، لیکن یہ اپنا مقصد حاصل نہیں کرپائے گی۔