(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے حراست میں لیے 1 فلسطینی کو تفتیش کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا جبکہ دیگرپرتحریک حماس کے جھنڈے دکھا کر مزاحمتی تنظیم کے حوالے سے فوج کو تیش دلانے کے الزامات عائد کر کے مزید ریمانڈ کیلیے تفتیشی مدت میں غیر معینہ اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے ایک احتجاجی ریلی میں درجنوں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تین افراد کواسرائیلی اہلکاروں کے سامنے تحریک حماس کے جھنڈے لہرانے کے جرم میں حراست میں لے کر صہیونی تفتیشی مر کز منتقل کر دیا۔
صہیونی فوج نے حراست میں لیے 1 فلسطینی کو تفتیش کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا جبکہ 2 شہریوں پرتحریک حماس کے جھنڈے دکھا کر مزاحمتی تنظیم کے حوالے سے فوج کو تیش دلانے کے الزامات عائد کر کے مزید ریمانڈ کیلیے تفتیشی مدت میں غیر معینہ اضافہ کر دیا ہے۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے پرچم لہرانے والےدیگر فلسطینیوں کا تعاقب کیا گیاتاہم 3 کی گرفتاری کے دوران وہ اندرون فلسطین فرار ہوگئے۔