(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر آباد کاروں کے دھاوے اور صہیونی دہشت گرد امتار بن گوئر کی سربراہی میں مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود پردھاوا بول کر آباد کاروں نے پولیس آرڈر کو توڑ ا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کے روزمقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی میں اسرائیلی دھاووں سے خبردار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ "القسام بریگیڈ، اور اس کی قیادت القدس اور مسجد اقصٰی کی صورتحال اور صہیونی آباد کاروں کے رہنماؤں کی اشتعال انگیز اور معاندانہ کوششوں کا قریب سے مشاہدہ کر رہی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اقصیٰ مسجد کی بےحرمتی کے حوالے سے صہیونیوں کو متنبہ کیا ہےاس کے ساتھ ہی ہم القدس کے شہریوں کو اقصیٰ پر حملوں کا مقابلہ کرنے اور مزاحمت کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر آباد کاروں کے دھاوے ،صہیونی دہشت گرد امتار بین گوویر کی سربراہی میں مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود پردھاوا بول کر پولیس آرڈر کو توڑ دیا جس کے حوالے سے حماس نے صہیونیوں کومتنبہ کیا تھا کہ بیت المقدس ایک سرخ لکیر ہے اور شہر وں میں اسرائیل کی کسی بھی خلاف ورزی، خاص طور پر مسجد اقصیٰ یا شیخ جرح پڑوس کے خلاف مداخلت جنگ بندی معاہدے پر اثر ڈالےگا۔