• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سعودی عرب ماضی کی طرح حماس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے، خالد مشعل

منگل 06-07-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سعودی عرب ماضی کی طرح حماس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے، خالد مشعل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ تعلقات اورقضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنے سابقہ کردار کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کےبیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک  حماس پہلے بھی مختلف عرب ملکوں میں موجود رہی ہےاور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے ہرملک کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہاں ہے تاہم حماس فیصلے کرنے اور اپنی پالیسیاں مرتب کرنے میں آزاد اور مکمل خود مختار ہے۔

بیان میں حما س رہنما نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ تعلقات اورقضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنے سابقہ کردار کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں  نے سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک پر حملوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ماضی کی طرح حماس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2007ء میں سعودی عرب نے فلسطینی تنظیموں کے درمیان اتحاد کے لیے’اعلان مکہ‘ کرایا مگر اسرائیل نے یہ سارا کھیل الٹ دیا۔ اس کی ذمہ داری حماس پر عائد نہیں کی جاسکتی۔ حماس اس مصالحتی اعلان  کوکیسے الٹ سکتی تھی جس کے نتیجے میں حماس کو فلسطین کی قومی حکومت کا حصہ تسلیم کیا گیا تھا۔

خالد مشعل نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست پوری مسلم امہ کے لیے خطرہ ہے مسلمانوں میں موجود بحرانوں کے پیچھے صہیونی دشمن کا ہاتھ ہےجبکہ اس حوالے سے  اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اسرائیل ہمارا حلیف ہے اور مسئلے کے حل کا حصہ ہے تو وہ غلطی پر ہے۔ غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت نے یہ ثابت کیا کہ اسرائیل پوری مسلم امہ کا دشمن ہے۔

خالد مشعل نے دعویٰ کیا کہ النہ ضہ ڈیم کا بحران اور نہرسویز کے متبادل کینال کا اسرائیلی منصوبہ عرب اور مصر کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے

Tags: حما سخالد مشعلسعودی عربصہیونی ریاست اسرائیلقضیہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.